نماز اور اُس کے آداب و مسائل

by Other Authors

Page 58 of 62

نماز اور اُس کے آداب و مسائل — Page 58

۵۸ اللهم انتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ تباركت يَا ذا الجلال اے اللہ تعالیٰ ہی سلامتی والا ہے اور تیری طرف ہی سلامتی آتی ہے تو بڑی برکت والا ہے اسے جلال والے و الْإِكْرَاءِ اور بڑائی والے باحی اور نماز کے بہت سارے آداب ہیں۔کوئی بچہ بتائے گا۔رانی باجی میں بتاؤں۔باجی چلیں آپ بتائیں۔نمازی کے آگے سے گزرنا منع ہے اور نماز آہستہ آہستہ اور وقار سے پڑھنی چاہیتے اور سجدہ میں اپنی زبان میں کثرت سے دُعائیں مانگنی چاہئیں۔نماز جمعہ کے آداب باحی۔ان تمام باتوں پر جب آپ جمعہ کی نماز پڑھنے جاتے ہیں اس وقت بھی عمل کرنا چاہیئے۔خطبہ نماز کا حصہ ہے اس لیے خطیہ کے دوران بات کرنا منع ہے اگر کوئی بات کر رہا ہو تو اس کو خاموشی سے اشارہ کے ساتھ چپ کروا دیں۔