نماز اور اُس کے آداب و مسائل

by Other Authors

Page 37 of 62

نماز اور اُس کے آداب و مسائل — Page 37

مانگیں کہ اللہ تعالیٰ رحم فرما دے۔التحیات کی حالت میں بیٹھ کر آخری دعاؤں کے بعد جس قدر چاہیں پڑھ سکتے ہیں وہ دعائیں جو رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم باقاعدگی سے پڑھتے تھے یاد کر لیجئے۔حرکات نماز کی حکمت انیلا باجی نماز میں قیام، رکوع ، سجدہ وغیرہ کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے ؟ حمد اور دعا تو ہم ویسے بھی کر سکتے ہیں ! باجی ابھی بتاتی ہوں۔بچھو ! ہر مذہب کی عبادت کا اپنا الگ الگ دستور ہے۔جس میں اپنے معبودوں کے سامنے ادب کا اظہار۔کیا جاتا ہے۔اسلام چونکہ ایک کامل مذہب ہے۔اس لئے اس نے جس عمومی عبادت کا حکم دیا وہ نماز ہے۔اور اس نماز میں ادب کے ہر طریق کو جمع کر دیا گیا۔آپ نے دیکھا ہو گا کہ بادشاہوں کے درباروں میں کچھ لوگ ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوتے ہیں۔کچھ سرجھکا کر اور کہیں تو باقاعدہ سجدہ کرتے ہیں۔اسلامی نماز میں ادب کے اظہار کے سب طریقوں کو جمع کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اسلام نے یہ بھی ثابت کرنا تھا کہ تمام جھوٹے معبود ختم ہو جائیں گے۔عبادت کے لائق صرف ایک اللہ ہے۔اس لئے ہر طریق سے ادب اور محبت اور بندگی کا اظہار نماز میں جمع کر دیا گیا۔ہر طبیعت کا انسان نماز کے طریق میں اپنے رب کے حضور اپنے عجز کا اظہار کر سکتا ہے۔ایک اور بھی حکمت ہے۔مذہب اسلام کی ساری تعلیمات بیداری ، چوکسی اور ہوشیاری سکھاتی ہیں۔نماز میں کاہلی اور سستی کو دور کرنے اور بیدار اور ہوشیار رہنے کے لئے یہ سب حرکات جمع