نماز اور اُس کے آداب و مسائل

by Other Authors

Page 19 of 62

نماز اور اُس کے آداب و مسائل — Page 19

۱۹ نیت کی دعا کس کو آتی ہے ؟ انیلا باجی میں سناؤں ؟ باجی چلیں آپ سنا دیں۔انیلا إِني وَجَهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِى فَطَرَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا وَمَا أنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ باجی اس کا مطلب ہے۔اني وَجَهتُ وَجْهِيَ یقیناً میں نے کیا اپنا رخ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمواتِ اس کی طرف جس نے پیدا کیا آسمانوں کو وَالْأَرْضَ حَنِيفًا اور زمین کو سیدھا ہو کر وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ اور میں مشرکوں میں سے نہیں۔وضو اور نیت کی حکمت باجی آپ سوچتے ہوں گے کہ نماز سے پہلے وضو، نیت اور دعائیں وغیرہ کیوں پڑھی جاتی ہیں۔آئیے میں آپ کو سمجھا دوں۔نماز میں خدا تعالیٰ کی طرف مکمل توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔اس توجہ کو حاصل کرنے کے لئے ہم یہ سب کام کرتے ہیں۔وضو کرتے ہیں تو پاک صاف بھی ہو جاتے ہیں اور دل و دماغ یہ سوچنے لگتے ہیں کہ ہم ایک نیک اور پاک کام کرنے جا رہے ہیں۔