نماز اور اُس کے آداب و مسائل

by Other Authors

Page 14 of 62

نماز اور اُس کے آداب و مسائل — Page 14

۱۴ وضو سے باجی اذان کی آواز سنتے ہی وضو کرنا چاہیئے۔نماز سے پہلے وضو کرنا بہت ضروری ہے۔قرآن پاک کی سورۃ مائدہ میں وضو کا طریقہ سکھایا گیا ہے۔حدیث شریف میں ہے کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے پیارے رسول آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خود وضو کر کے دکھایا تھا۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے تمام صحابہ نے وضو کا طریق سیکھا۔آپ میں سے وضو کا طریق کس کس کو آتا ہے ؟ باجی میں بتاؤں ؟ باخی یہ تو بڑی خوشی کی بات ہے کہ آپ سب کو وضو کرنے کا طریق آتا ہے۔انیلا آپ بتائیے۔اید بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ پڑھ کر دونوں ہاتھ تین دفعہ اچھی طرح دھوئے جاتے ہیں اس کے بعد تین مرتبہ دائیں ہاتھ میں پانی لے کر گلی کی جاتی ہے۔پھر دائیں ہاتھ میں پانی لے کر نتھنوں میں پانی اوپر کی طرف کھینچ کر ناک کو اچھی طرح سے صاف کیا جاتا ہے۔اس کے بعد تین مرتبہ چہرہ دھویا جاتا ہے۔پھر کہنیوں تک ، دونوں کہنیوں کو شامل کر کے ، ہاتھ دھوئے جاتے ہیں۔پہلے دایاں پھر بایاں۔اس کے بعد ہاتھ گیلے کر کے سر کے بالوں پر ایک تہائی پر سے زیادہ حصہ پر پھیرے جاتے ہیں۔رانی باجی صبح کے وقت جب سر کے بالوں پر پھیرنے کے لئے گیلے ہاتھ اُٹھائے جاتے ہیں تو اَشْهَدُ أن لا إلهَ إِلَّا اللهُ وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ پڑھتے ہیں باجی شاباش ! جب وضو کا طریق مکمل ہو جائے گا تو میں آپ کو اس کا مطلب بھی سکھا دوں گی۔ہاں بھٹی انہیلا ! آپ بتا رہی تھیں کہ دونوں ہاتھ کہنیوں تک دھونے کے بعد صبح کے لئے ہاتھ گیلے کئے جاتے ہیں۔