نماز اور اُس کے آداب و مسائل — Page 57
نماز با جماعت میں جب سب ایک ہی صف میں کھڑے ہو جاتے ہیں تو غریب اور امیر کا فرق بھی ختم ہو جاتا ہے۔خدا کے سامنے حاضر ہوتے ہیں تو سب انسان برابر ہو جاتے ہیں۔باجی ارے بھئی آپ کو تو خود بھی بہت سے فوائد کا علم ہے۔وہ بچہ جو ہاتھ اٹھا رہا ہے وہ کیا بتانا چاہتا انیلا ہے ؟ آپ بتائیں۔نماز با جماعت کے آداب۔امام کے پیچھے انگلی صفوں میں بڑی عمر کے لوگ کھڑے ہوتے ہیں۔پچھلی صفوں میں بچے کھڑے ہوتے ہیں اور انہیں (بچوں کو) صف کے بائیں طرف کھڑا ہونا چاہیے۔اور پھر صف میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کھڑا ہونا چاہیے۔دو نمازیوں کے درمیان جگہ خالی نہیں ہونی چاہیے۔اجی با نماز پڑھتے وقت نگاہ سجدہ کی جگہ پر ہونی چاہیئے اور ادھر اُدھر دیکھنا ، بات کرنا اور ہننا سخت منع ہے۔انیلا باجی سلام پھیرنے کے بعد بھی تو ایک دُعا پڑھتے ہیں ؟ میں آپ کو سناؤں ؟ باجی سنائیں۔نماز کے بعد کی دعا انیلا اللهُمَّ انْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ تَبارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالإِكْرَامِ باجی یہ دُعا تو سلام کے بعد ضرور پڑھنی چاہئیے۔اس کا ترجمہ ہے۔