نماز اور اُس کے آداب و مسائل — Page 38
کر دی گئی ہیں۔اگر وضو اور نماز ہم صحیح طریقے پر کریں تو بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔کیونکہ نماز سارے اعضاء اور ہڈیوں کی ورزش بھی ہے۔امید ہے آپ کو اسلامی احکامات میں اور بھی حکمتیں اپنی عمر اور سمجھ کے مطابق نظر آتی رہیں گی۔نمازوں اور رکعتوں کی تعداد باجی اچھا بچو ! اب آپ بتائیں کہ دن میں کتنی نمازیں ہوتی ہیں ؟ بچے باجی میں بتاؤں ؟ با جی ہاں بتائیں۔عدنان سارے دن میں پانچ نمازیں ہوتی ہیں۔راه فجر (۲) ظہر (۳) عصر رہی مغرب (۵) عشاء باجی ان میں کتنی کتنی رکھتیں ہوتی ہیں ؟ رانی باجی میں بتاؤں ؟ فجر کی نماز میں دو سنت دو فرض کی نماز میں چار سنت چار فرض بعد میں دو یا آچار سنتیں کی نماز میں چار فرض مغرب کی نماز میں تین فرض دو سنت اور عشاء کی نماز میں چار فرض دو سنت پھر تین رکعت وتر باجی شاباش ! بھٹی آپ نے تو بالکل صحیح بتا دیا ہے۔