نماز اور اُس کے آداب و مسائل

by Other Authors

Page 33 of 62

نماز اور اُس کے آداب و مسائل — Page 33

آپ اپنی امی یا ابو سے بھی سیکھ سکتے ہیں يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُ کے بعد پہلے دائیں طرف منہ کر کے السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ الله بي۔پھر بائیں طرف منہ کر کے السّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ کہیں۔اس طرح یہ نماز اس صورت میں ختم ہو جاتی ہے اگر آپ نے دو رکعت نماز پڑھنی ہو۔تیسری رکعت باجی اگر تین رکعت نماز پڑھنی ہو تو تشہد کے بعد کھڑے ہو جاتے ہیں اور پھر سورۃ فاتحہ پڑھ کر رکوع اور سجدہ کر کے بیٹھ جاتے ہیں اور دوبارہ سے تشہد ، درود شریف اور دعائیں پڑھ کر سلام پھیرا جاتا ہے۔چوتھی رکعت با جی۔اگر چار رکعت نماز ادا کرنی ہو تو اس صورت میں دو رکعت نماز ادا کر کے تشہد کے بعد • کھڑے ہو جاتے ہیں اور۔دوباره دو رکعت پڑھ کر تشہد، درود شریف اور دعائیں پڑھ کر سلام پھیرا جاتا ہے۔اس صورت میں آپ کی چار رکعت نماز پوری ہو جاتی ہے۔دو رکعت نماز کے بعد جو تیسری اور چوتھی رکعت ادا کی جاتی ہے ان میں سورۃ فاتحہ کے بعد قرآنی آیات یا سورتیں نہیں پڑھی جاتیں۔باقی تمام نماز پہلی دو رکعت کی طرح ہی ادا کی جاتی ہے۔