نماز اور اُس کے آداب و مسائل

by Other Authors

Page 21 of 62

نماز اور اُس کے آداب و مسائل — Page 21

آئیے نماز ادا کرنا سیکھیں با جی ہاں تو ہم نماز شروع کر رہے تھے۔یہ نیت کی دعا جائے نماز پر قبلہ کی طرف منہ کر کے کھڑے ہو کر پڑھتے ہیں۔پہلے تو ہم ساری نماز ترجمہ کے ساتھ سیکھیں گے ، اس کے بعد انیلا آپ کو نماز پڑھ کر دکھائے گی کہ نماز کیسے پڑھی جاتی ہے چلیں اب آپ نیت کی دعا پڑھئے۔نیت کی دعا انیدا إِلَى وَجَهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ باجی شاباش ! تکبیر نیت کی دُعا کے بعد دونوں ہاتھ کانوں تک اُٹھاتے ہوئے الله اكبر یعنی اللہ تعالیٰ بہت بڑا ہے۔کہ کہ ہاتھ مینہ پر اس طرح باندھے جائیں کہ دائیں ہاتھ کی ہتھیلی بائیں ہاتھ کی کلائی کے اوپر اس طرح ہو جیسے ہم نے اس کو پکڑ رکھا ہے۔ہاں بالکل اسی طرح سے۔