نماز اور اُس کے آداب و مسائل — Page 17
وَاجْعَلْنِي اور بنا دے مجھے مِنَ الْمُتَطَهِّرِينَ صفائی رکھنے والوں میں سے قد باجی وضو کر کے جائے نماز پر قبلہ کی طرف منہ کر کے کھڑے ہو جاتے ہیں۔عدنان باہیں قبلہ کسے کہتے ہیں ؟ باجی قبلہ کا لفظی مطلب تو یہ ہے کہ جس طرف منہ کیا جائے۔مگر جب ہم نماز میں قبلہ کی طرف منہ کر کے کھڑے ہوتے ہیں تو اس سے مراد خانہ کعبہ ہے۔جو بھی مسلمان ہیں خواہ وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں کعبہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے ہیں۔سب سے پہلا گھر جو اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لئے بنایا گیا وہ کعبہ ہی تھا۔چنانچہ قرآن کریم میں اس کا بڑے پیار سے ذکر فرمایا گیا ہے۔آپ سب نے کعبہ کی تصویر تو دیکھی ہو گی۔ٹی وی پر حج کی فلم میں دیکھا ہو گا ، جب حاجی اس کے گرد طواف کرتے ہیں۔نماز کہاں پڑھیں باجی اچھا بچو ! آپ نے اذان ، اذان کے بعد کی دُعا اور وضو کرنے کا طریقہ اور اس کے بعد کی دُعا بھی سُن لی۔وضو کر کے اگر مسجد قریب ہو تو نماز کے لئے جائیے۔در نہ گھر میں ہی جاتے نماز قبلہ کے رخ پر بچھا کر نماز پڑھیئے۔نماز صاف بدن اور صاف کپڑوں کے ساتھ صاف اور پاک جگہ پر جائے نماز بچھا کر پڑھیں۔۱۷