نماز اور اُس کے آداب و مسائل

by Other Authors

Page 16 of 62

نماز اور اُس کے آداب و مسائل — Page 16

۱۶ اَشْهَدُ أن لا إلهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ اور پاؤں دھوتے وقت پڑھا جاتا ہے اللهُمَّ اجْعَلَنِى مِنَ التَّوَّابِينَ وَاجْعَلْنِي مِنَ الْمُتَطَهِّرِينَ رانی باجی ! میرے دادا جان نے بتایا ہے کہ حدیث شریف میں لکھا ہے کہ وضو کرتے وقت جتنا حصہ پانی سے تر ہو جاتا ہے وہ قیامت کے دن چکتا ہے۔اس لئے سردی ہو یا گرمی ، خوب زیادہ پانی سے اچھی طرح وضو کریں۔باجی جی بالکل ! مسح کرتے وقت کلمہ شہادت پڑھا جاتا ہے جس کا ترجمہ ہے۔اشْهَدُ أن لا إله میں گواہی دیتا ہوں یا دیتی ہوں کہ نہیں کوئی معبود إلا الله سوائے اللہ کے وحدة اور وہ اکیلا ہے لا شريك له اس کا کوئی شریک نہیں وَاشْهَدُ ان مُحَمَّدًا اور میں گواہی دیتا یا دیتی ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ اللہ کے بندے اور رسول ہیں۔وضو کرتے ہوئے جب پاؤں دھوئے جاتے ہیں تو یہ دعا پڑھی جاتی ہے اللهم اجعلني مِنَ التَّوَّابِينَ اسے اللہ تعالیٰ مجھے بنا دے تو بہ کرنے والوں میں سے