نماز اور اُس کے آداب و مسائل

by Other Authors

Page 11 of 62

نماز اور اُس کے آداب و مسائل — Page 11

الله اكبر الله اكبر الله اكبر الله الحبر اَشْهَدُ أن لا إلهَ إِلَّا اللهُ اَشْهَدُ أَنْ لا إلهَ إِلَّا اللهُ اشْهَدانَ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدَارَسُولِ اللَّهِ حَيَّ عَلَى الصَّلوةِ حَتَّى عَلَى الصَّلوةِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ حَتَّى عَلَى الْفَلَاحِ الله اكبر الله اكبر لا إله إلا الله باجی جزاك الله ! کتنی پیاری اذان دی ہے آپ نے۔بچو! اس کا ترجمہ میں آپ کو سکھا دیتی ہوں ذرا غور سے سُننا۔چار ۴ مرتبہ الله اكبر کہتے ہیں یعنی اللہ تعالیٰ بہت بڑا ہے پھر دو ۲ بار اَشْهَدُ أن لا إله إلا الله یعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالی کے سوا کوئی معبود نہیں پھر دو ۲ بار اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدٌ رَسُولُ الله یعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں اس کے بعد دو بار دائیں طرف منہ کر کے کہتے ہیں حَيَّ عَلَى الصَّلوة یعنی نماز کو آؤ پھر دوبار بائیں طرف منہ کر کے کہتے ہیں۔حتي على الفلاح پھر اس کے بعد دو بار الله اكبر اور ایک بار یعنی آؤ کامیابی حاصل کرو یعنی اللہ تعالیٰ بہت بڑا ہے لا اله الا الله کہتے ہیں یعنی اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں