نماز اور اُس کے آداب و مسائل

by Other Authors

Page 10 of 62

نماز اور اُس کے آداب و مسائل — Page 10

" نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے " قرآن شریف میں اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث میں نماز کے بہت سے فائدے بیان کئے گئے ہیں۔نماز برائیوں سے روکتی ہے۔صاف ، پاک رہنا سکھاتی ہے اس سے صحت بھی اچھی رہتی ہے۔فائدے تو بہت ہیں مگر ابھی آپ بہت چھوٹے ہیں۔جوں جوں آپ بڑے ہوں گے ، نماز کی عادت پختہ ہو جائے گی ، نماز کے فائدے نظر آئیں گے اور خدا تعالیٰ سے آپ کا پیار بڑھے گا۔نماز پڑھنے کی عمر باجی آپ کو معلوم ہے نماز کس عمر میں پڑھنی شروع کرتے ہیں ؟ رانی باجی میں بتاؤں ؟ با جی ہاں آپ بتائیں۔رانی سات سال کی عمر سے شروع کرتے ہیں۔باجی شاباش ، سات سال کی عمر سے شروع کرتے ہیں اور جب بچہ دس سال کا ہو جائے تو نماز بالکل پابندی سے ادا کرنی چاہیے۔بچے کو نماز کی اہمیت کا احساس دلانے اور پابندی کی عادت ڈالنے کے لئے سختی بھی کی جاسکتی ہے۔اذان باجی آپ محلے کی مسجد میں سے اذان کی آواز تو سنتے ہی ہوں گے۔کتنی اچھی لگتی ہے ، صبح کی خاموشی میں جب خدا کا نام ساری فضا میں گونجتا ہے۔