نماز اور اُس کے آداب و مسائل

by Other Authors

Page 9 of 62

نماز اور اُس کے آداب و مسائل — Page 9

رانی الْحَمْدُ لِلَّهِ کہتے ہیں۔باجی الحمد للہ کا مطلب ہے سب تعریفیں خدا تعالی کے لیے ہیں ؛ ہمارا دل پیارے خدا کی محبت سے بھر جاتا ہے۔اس پیار سے اظہار کے لئے ، اس پیارے خدا کا شکریہ ادا کرنے کے لئے ، اس کی زیادہ سے زیادہ نعمتیں لینے کے لئے اور اپنی غلطیوں کی معافی چاہنے کے لئے ہیں ایک طریق سکھایا گیا ہے اور وہ ہے نماز کا ادا کرتا۔ارکانِ اسلام باجی نماز اسلام کا دوسرا رکن ہے۔آپ کو علم ہے کہ اسلام کے کتنے ارکان ہیں بیچے باجی میں بتاؤں باجی (رانی سے) جی آپ بتائیں۔رانی اسلام کے پانچ ارکان ہیں۔کلمہ ، نماز ، روزہ ، زکوۃ اور حج باجی شاباش ! ارکانِ اسلام تو آپ سب کو یاد ہیں۔نماز کے فائدے باجی آپ سب نے قرآن پاک بھی پڑھ لیا ہوگا۔قرآن پاک میں کئی جگہ خدا تعالیٰ نے نماز پڑھنے کی تاکید کی ہے۔ہمارے پیارے رسول حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم بڑے شوق سے نماز ادا کرتے۔اور آپ فرمایا کرتے تھے۔