نماز

by Other Authors

Page 57 of 61

نماز — Page 57

کلمه توحید لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں۔اس کا کوئی شریک نہیں۔لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُقِي وَيُمِيتُ اُسی کی بادشاہت ہے اور اسی کی تمام تعریف ہے وہی زندہ کرتا ہے اور وہی مارتا ہے وَهُوَ حَى لا يَمُوتُ أَبَدًا ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ۔اور وہی ہمیشہ کے لئے زندہ ہے اور اُس پر کبھی موت نہیں ہے وہ بڑی عظمت اور بزرگی والا ہے۔بِيَدِهِ الْخَيْرُ۔وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ہر قسم کی بھلائی اسی کے ہاتھ میں ہے۔اور وہی ہر شے پر قادر ہے۔کلمه استغفار اسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ أَذْنَبْتُهُ میں اللہ تعالیٰ کی بخشش مانگتا ہوں جو میرا رب ہے تمام گناہوں سے جو مجھ سے ہوئے ہیں عَمَدًا أَوْ خَطَأً سِرًّا أَوْ عَلَانِيَةً جان بوجھ کر یا بھول کر پوشیدہ یا کھلے طور پر واتُوْبُ إِلَيْهِ مِنَ الذَّنْبِ الَّذِي أَعْلَمُ اور اُن سے میں تو بہ کرتا ہوں اُسی کے حضور اُس گناہ سے جو مجھے خود معلوم ہے وَمِنَ اللبِ الَّذِي لَا أَعْلَمُ اور اُس گناہ سے جو مجھے معلوم نہیں۔//// (57)