نماز — Page 56
کلمات طیبات ! کلمه طیبه لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں حضرت محمد صلعم اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں۔کلمہ شہادت أشْهَدُ أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اُس کا کوئی شریک نہیں وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد (صلی شما ایہ پتہ ) اس کے بندے اور اُس کے رسول ہیں۔کلمہ تمجید سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ پاک ہے اللہ تعالیٰ اور تمام تعریف اللہ تعالیٰ کے لئے ہے اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وَاللهُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا اور اللہ تعالیٰ ہی سب سے بڑا ہے۔اور گناہ سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت بِاللهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ اللہ تعالیٰ ہی دیتا ہے جو بلندشان والا ہے۔(56)