نماز — Page 32
۲۴ - رکوع یا سجدہ کی حالت میں قرآن کریم کی کوئی آیت پڑھنا منع ہے۔۲۵۔جولوگ وقت کے امام کے منکر ہیں ان کے پیچھے پڑھنا منع ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔” خدائے تعالیٰ نے مجھے اطلاع دی ہے تمہارے پر حرام اور قطعی حرام ہے کہ کسی مکفر اور مکذب یا متر ڈو کے پیچھے پڑھو بلکہ چاہئے کہ تمہارا وہی امام ہو جو تم میں سے ہو“۔(روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۴۱۷) ۲۶۔کا امام وہ ہونا چاہئے جسے قرآن کریم زیادہ حفظ ہو۔اگر اس میں کئی لوگ برابر ہوں تو وہ ہو جوز زیادہ عالم اور فقیہ ہو۔اگر اس میں بھی کئی برابر ہوں تو جو عمر میں بڑا ہو وہ امام ہو۔اگر دوسری مسجد میں جائے جہاں پہلے سے امام مقرر ہے تو وہاں وہی امام ہوگا۔سوائے اس کے کہ وہ دوسرے کو امامت کی اجازت دے۔اسی طرح اگر کوئی شخص کسی کے مکان پر ملنے جائے تو مالک مکان امام ہوگا۔سوائے اس کے کہ وہ دوسرے کو اجازت دے۔قرآن کریم کے حفظ کے لحاظ سے نابالغ بھی امام ہوسکتا ہے۔۲۷ - امام اور مقتدی ایک ہی سطح پر ہونے چاہئیں۔لیکن اگر جگہ نہ ہو تو مقتدی امام سے اونچی یا نیچی جگہ پر کھڑے ہو سکتے ہیں بشرطیکہ کچھ مقتدی امام کے ساتھ برابر کی سطح میں موجود ہوں۔۲۸ - مرد عورتوں کا امام ہو سکتا ہے خواہ مقتدی صرف عورتیں ہوں یا مرد اور عورتیں ملے جلے۔عورت مردوں کی امام نہیں ہو سکتی۔البتہ عورتوں کی امام ہو سکتی ہے جب مرد امام ہو اور مقتدی صرف ایک عورت ہو تو وہ اکیلی پیچھے کھڑی ہوگی۔اگر مقتدی امام کی بیوی یا محرم ہو یعنی بہن، بیٹی وغیرہ تو وہ مرد کے ساتھ کھڑی ہوسکتی ہے۔۲۹ - اگر امام مسافر ہو تو وہ دوگانہ پڑھے گا اور جو مقتدی مقیم ہیں وہ امام کے سلام پھیرنے کے بعدا اپنی مکمل کریں گے۔۳۰۔اگر امام کھڑے ہونے سے معذور ہوتو وہ بیٹھ کر بھی پڑھا سکتا ہے لیکن مقتدی اس کے (32)