نماز

by Other Authors

Page 45 of 61

نماز — Page 45

اپنی رضامندی کی راہ دکھلائے۔“ ( ملفوظات جلدے صفحہ : ۳۹) ۲ یا الہی! میں تیرا گنہگار بندہ ہوں اور افتادہ ہوں، میری راہنمائی کر “ ( ملفوظات جلد ۷ صفحه : ۲۲۶) ۳۔”ہم تیرے گنہگار بندے ہیں اور نفس غالب ہے۔تو ہم کو معاف فرما اور آخرت کی آفتوں سے ہم کو بچا۔“ (بدر جلد ۲ نمبر ۳۰) ۴۔” میں گنہگار ہوں اور کمزور ہوں۔تیری دستگیری اور فضل کے سوا کچھ نہیں ہو سکتا تو آپ رحم فرما اور مجھے گناہوں سے پاک کر کیونکہ تیرے فضل و کرم کے سوا کوئی اور نہیں جو مجھے پاک کرے۔“ (بدرجلد ۳ نمبر ۴۱) تسبیح و تحمید اور درود شریف سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ۔اللہ تعالیٰ پاک ہے اپنی حمد کے ساتھ اللہ تعالیٰ پاک ہے بڑی عظمت والا ہے۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ اے اللہ ! محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) پر اور آپ کی آل پر بڑی رحمتیں اور برکات نازل فرما۔کھانا شروع کرنے کی دُعا بِسْمِ اللهِ وَعَلَى بَرَكَةِ اللهِ اللہ تعالیٰ کے نام سے اور اللہ تعالیٰ کی برکت کے ساتھ۔(45)