نماز عبادت کا مغز ہے — Page 75
75 پنجوقتہ نماز میں چار کمالات کے حصول کی دُعا ہم نماز میں یہ دُعا کرتے ہیں کہ اهـــدنــــا الــصـــراط المستقيم صراط الذین انعمت علیھم اس سے یہی مطلب ہے کہ خدا سے ہم اپنے ترقی ایمان اور بنی نوع کی بھلائی کیلئے چار قسم کے نشان چار کمال کے رنگ میں چاہتے ہیں نبیوں کا کمال۔صدیقوں کا کمال صلحاء کا کمال۔شہیدوں کا کمال۔سو نبی کا خاص کمال یہ ہے کہ خدا سے ایسا علم غیب پاوے جو بطور نشان کے ہو اور صدیق کا کمال یہ ہے کہ صدق کے خزانہ پر ایسے کامل طور پر قبضہ کرے یعنی ایسے المل طور پر کتاب اللہ کی سچائیاں اسکو معلوم ہو جائیں کہ وہ بوجہ خارق عادت ہونے کے نشان کی صورت پر ہوں۔اور اس صدیق کے صدق پر گواہی دیں۔اور شہید کا کمال یہ ہے کہ مصیبتوں اور دکھوں اور ابتلاؤں کے وقت میں ایسی قوت ایمانی اور قوت اخلاقی اور ثابت قدمی دکھلاوے کہ جو خارق عادت ہونے کی وجہ وجہ سے بطور نشان کے ہو جائے۔اور مرد صالح کا کمال یہ ہے کہ ایسا ہر ایک قسم کے فساد سے دور ہو جائے اور مجسم صلاح بن جائے کہ وہ کامل صلاحیت اس کی خارق عادت ہونیکی وجہ سے بطور نشان