نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 96 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 96

96 یاد رکھو صلوٰۃ میں حال اور قال دونوں کا جمع ہونا ضروری ہے۔بعض وقت اعلام تصویری ہوتا ہے۔ایسی تصویر دکھائی جاتی ہے جس سے دیکھنے والے کو پتہ ملتا ہے کہ اُس کا منشاء یہ ہے۔ایسا ہی صلوۃ میں منشائے الہی کی تصویر ہے۔ہے۔نماز میں جیسے زبان سے کچھ پڑھا جاتا ہے ویسے ہی اعضاء و جوارح کی حرکات سے کچھ دکھایا بھی جاتا ہے جب انسان کھڑا ہوتا ہے اور تحمید و تسبیح کرتا ہے، اس کا نام قیام رکھا گیا ہے۔اب ہر ایک شخص جانتا ہے کہ حمد و ثناء کے مناسب حال قیام ہی ہے۔بادشاہوں کے سامنے جب قصائد سُنائے جاتے ہیں، تو آخر کھڑے ہو کر ہی پیش کرتے ہیں۔تو ادھر ظاہری طور پر قیام رکھا گیا ہے اور اُدھر زبان سے حمد وثناء بھی رکھی مطلب اس کا یہی ہے کہ روحانی طور پر بھی اللہ تعالیٰ کے حضور کھڑا ہو۔حمد ایک بات پر قائم ہو کر کی جاتی ہے۔جو شخص مصدق ہو کر کسی کی تعریف کرتا ہے، تو ایک رائے پر قائم ہو جاتا ہے اس الحمد للہ کہنے والے کے واسطے یہ ضروری ہوا کہ وہ نیچے طور پر الحمد للہ اسی وقت کہہ سکتا ہے کہ پورے طور پر اس کو یقین ہو جائے کہ جمیع اقسام محامد کے اللہ تعالیٰ ہی کیلئے ہیں۔جب یہ بات دل میں انشراح کے ساتھ پیدا ہوگئی، تو یہ روحانی