نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 85 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 85

85 اُن کا کوئی خدا بھی ہے۔یاد رکھو کہ ایسا انسان آج بھی ہلاک ہوا اور کل بھی۔میں ایک ضروری نصیحت کرتا ہوں۔کاش لوگوں کے دل میں پڑ جاوے۔دیکھو عمر گذری جارہی ہے۔غفلت کو چھوڑ دو اور تضرع اختیار کرو۔اکیلے ہو ہوکر خدا تعالیٰ سے دُعا کرو کہ خدا ایمان کو سلامت رکھے اور تم پر وہ راضی اور خوش ہو جائے۔(ملفوظات جلد پنجم ،ص 660 تا 661) رسم اور چیز ہے اور صلوٰۃ اور چیز ر اگر دس دن بھی نماز کو سنوار کر پڑھیں تو تنویر قلب ہو جاتی ہے یا درکھو رسم اور چیز ہے اور صلوٰۃ اور چیز۔صلوۃ ایسی چیز ہے کہ اس سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کے قرب کا کوئی قریب ذریعہ نہیں یہ قرب کی تھی ہے اس سے کشوف ہوتے ہیں۔اسی سے الہامات اور مکالمات ہوتے ہیں۔یہ دُعاؤں کے قبول ہونے کا ایک ذریعہ ہے لیکن اگر کوئی اس کو اچھی طرح سے سمجھ کر ادا نہیں کرتا تو وہ رسم اور عادت کا پابند ہے۔(الحکم جلد 6 نمبر 38 مورخہ 24 اکتوبر 1902 ء ،ص12-11) لفسير سورة البقره ،ص51)