نماز عبادت کا مغز ہے — Page 59
59 نوح علیہ السلام نے دُعا کی اور اس امر کو پیش کیا۔خدا تعالی نے اسکا کیا جواب دیا ؟ یہی کہ تو جاہل مت بن وہ تیرے اہل میں سے نہیں ہے۔کیونکہ اسکے اعمال صالح نہیں ہیں گویا وہ چُھپا ہوا مرتد تھا۔پھر جب انہیں اپنے ایسے بیٹے کے لیے دُعا کرنے پر یہ جواب ملا تو اور کون ہوسکتا ہے جو خدا تعالیٰ تو سچا تعلق پیدا نہیں کرتا اور اپنے اعمال اور حال میں اصلاح نہیں کرتا اور چاہتا ہے کہ اسکے ساتھ وہ معاملہ ہو جو اسکے مخلص اور وفادار بندوں سے ہوتا ہے۔یہ سخت نادانی اور غلطی ہے۔(ملفوظات جلد پنجم ص 96 تا 97) سے