نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 174 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 174

174 ایمان کی جڑ نماز ہے فرمایا : باب XX جس طرح بہت دھوپ کے ساتھ آسمان پر بادل جمع ہو جاتے ہیں اور بارش کا وقت آجاتا ہے۔ایسا ہی انسان کی دُعائیں ایک حرارت ایمانی پیدا کرتی ہیں اور پھر کام بن جاتا ہے۔نماز وہ ہے جس میں سوزش اور گدازش کے ساتھ اور آداب کے ساتھ انسان خدا کے حضور میں کھڑا ہوتا ہے جب انسان بندہ ہو کر لا پرواہی کرتا ہے تو خدا کی ذات بھی معنی ہے۔ہر ایک اُمت اُس وقت تک قائم رہتی ہے جب تک اس میں توجہ الی اللہ قائم رہتی ہے۔ایمان کی جڑ بھی نماز ہے۔بعض بیوقوف کہتے ہیں کہ خدا کو ہماری نمازوں کی کیا حاجت ہے۔اے نادانو! خدا کو حاجت نہیں مگر تم کو تو حاجت ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہاری طرف توجہ کرے۔خدا کی توجہ سے بگڑے ہوئے کام سب درست ہو جاتے ہیں۔نماز ہزاروں خطاؤں کو دُور کر دیتی ہے اور ذریعہ حصول قرب الہی ہے۔(ملفوظات جلد چہارم ص 292)