نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 86 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 86

86 سورۃ الفاتحہ اور نماز باب XI دراصل اسی دُعا کا نام نماز ہے۔اور جب تک انسان اس دُعا کو دردِ دل کے ساتھ خدا کے حضور میں کھڑے ہوکر نہ پڑھے اور اس سے وہ عقدہ کشائی نہ چاہے جس عقدہ کشائی کیلئے یہ دعا سکھلائی گئی ہے۔تب تک اُس نے نماز نہیں پڑھی۔اور اس نماز میں تین چیزیں سکھلائی گئی ہیں۔-1 اوّل خدا تعالیٰ کی توحید اور اس کی صفات کی توحید تا انسان چاند، سورج اور دوسرے جھوٹے دیوتاؤں سے مُنہ پھیر کر صرف اسی نیچے دیوتا کا ہو جائے اور اس کی رُوح سے یہ آواز نکلے کہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وإِيَّاكَ نَسْتَعِينَ (الفاتح: 5) یعنی میں تیرا ہی پرستار ہوں اور تجھ سے ہی مدد چاہتا ہوں اور دوسرے یہ سکھلایا گیا ہے کہ وہ اپنی دُعاؤں میں اپنے بھائیوں کو شریک کرے اور اس طرح پر بنی نوع کا حق ادا کرے اس لیے دُعا میں اِعدِنَا کا لفظ آیا ہے جس کے یہ معنی