نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 68 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 68

68 غافل ہو کر پڑھنا ترک کیا ہے تب ہی سے اسلام کی حالت بھی معرض زوال میں آئی ہے۔وہ زمانہ جسمیں نمازیں سنوار کر پڑھی جاتی تھیں غور سے دیکھ لو کہ اسلام کے واسطے کیسا تھا۔ایک دفعہ تو اسلام نے تمام دنیا کو زیر پا کر دیا تھا جب سے اسے ترک کیا وہ متروک ہو گئے ہیں۔درد دل سے پڑھی ہوئی نماز ہی ہے کہ تمام مشکلات سے انسان کو نکال لیتی ہے۔ہمارا بارہا کا تجربہ ہے کہ اکثر کسی مشکل کے وقت دُعا کی جاتی ہے۔ابھی نماز میں ہی ہوتے ہیں کہ خدا نے اس امر کوحل اور آسان کر دیا ہوا ہوتا ہے۔نماز میں کیا ہوتا ہے یہی کہ عرض کرتا ہے۔التجا کے ہاتھ بڑھاتا ہے۔اور دوسرا اس کی غرض کو اچھی طرح سنتا ہے۔پھر ایک وقت ایسا بھی ہوتا ہے کہ جو سنتا تھا وہ بولتا ہے اور گذارش کرنے والے کو جواب دیتا ہے۔نمازی کا یہی حال ہے کہ خدا کے آگے سربسجود رہتا ہے اور خدا تعالیٰ کو اپنے مصائب و حوائج سناتا ہے پھر آخر نیچی اور حقیقی نماز کا یہ نتیجہ ہوتا ہے کہ ایک وقت جلد آجاتا ہے کہ خدا تعالیٰ اس کے جواب کے واسطے بولنا اور اس کو جواب دیکر تسلی دیتا ہے۔بھلا یہ بنجر حقیقی نماز کے ممکن ہے؟ ہرگز نہیں۔اور پھر جن کا خدا ہی ایسا