نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 57 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 57

57 باب VI نماز کا فائدہ نمازی کو ہے خدا تو بے نیاز ہے یہ امر بھی یاد رکھنا چاہیے کہ اگر تم اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ نہ ہو اور رجوع نہ کرو تو اس سے اسکی ذات میں کوئی نقص پیدا نہیں ہوسکتا اور وہ تمہاری کچھ بھی پرواہ نہیں رکھتا جیسا کہ وہ فرماتا ہے: قُلُ مَا يَعْبَثُوا بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ (الفرقان: 78) یعنی ان کو کہہ دو کہ میرا رب تمہاری پرواہ کیا رکھتا ہے اگر تم بچے دل سے اس کی عبادت نہ کرو۔جیسا کہ وہ رحیم و کریم ہے ویسا ہی وہ غنی بے نیاز بھی ہے۔کیا تم نے نہیں دیکھا کہ طاعون نے کیا کیا اور زلزلوں نے کیا دکھایا ؟ گھروں کے گھر اور شہروں کے شہر تباہ ہو گئے اور ہزاروں لاکھوں خاندان ہمیشہ کے لیے مٹ گئے مگر خدا تعالیٰ کو اس کی کیا پرواہ۔باوجود اس کے کہ وہ بہت ہی رحم کر نیوالا ہے مگر بے نیاز بھی ہے۔نوح کے وقت ، لوط کے وقت، موسیٰ کے وقت کیا ہوا؟ کیا جو قومیں اور بستیاں اسوقت ہلاک ہوئیں وہ انسان نہ تھے؟ وہ بھی انسان تھے اور تم