نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 49 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 49

49 ، اس نسخہ کو ہمیشہ یاد رکھو اور اس سے فائدہ اُٹھاؤ کہ جب کوئی دکھ یا مصیبت پیش آوے تو فوراً نماز میں کھڑے ہو جاؤ اور جو مصائب اور مشکلات ہوں ان کو کھول کھول کر اللہ تعالیٰ کے حضور عرض کرو کیونکہ یقیناً خدا ہے اور وہی ہے جو ہر قسم کی مشکلات اور مصائب سے انسان کو نکالتا ہے وہ پکارنے والے کی پکار کو سنتا ہے۔اسکے سوا کوئی نہیں جو مددگار ہو سکے بہت ہی ناقص ہیں وہ لوگ کہ جب ان کو مشکلات پیش آتی ہیں تو وکیل، طبیب یا اور لوگوں کی طرف تو رجوع کرتے ہیں مگر خدا تعالیٰ کا خانہ بالکل خالی چھوڑ دیتے ہیں۔مومن وہ ہے جو سب سے اول خدا تعالیٰ کیطرف دوڑے۔( ملفوظات جلد پنجم ،ص94 تا 96) ہیں یاد رہے کہ عرب کے جنگلی لوگ شراب کو جانتے بھی نہیں تھے کہ کس بلا کا نام ہے مگر جب حضرات عیسائی وہاں پہنچے اور انہوں نے بعض تو مریدوں کو بھی تحفہ دیا تب تو یہ خراب عادت دیکھا دیکھی عام طور پر پھیل گئی اور نماز کے پانچ وقتوں کیطرح شراب کے پانچ وقت مقرر ہو گئے یعنی جاشریہ کے جو صبح قبل طلوع آفتاب کی شراب ہے۔صبوح جو بعد طلوع کے شراب پی جاتی ہے۔فوق جو ظہر اور عصر کی شراب کا نام ہے۔قبل جو دو پہر