نماز عبادت کا مغز ہے — Page 35
35 کرتے ہیں وہ کیا زندگی ہے؟ بادشاہ اور سلاطین کی کیا زندگیاں ہیں مثل بہائم کے ہیں۔جب انسان مومن ہوتا ہے تو خود ان سے نفرت کرتا ہے۔( ملفوظات جلد دوم ،ص631) ارکان نماز کی حقیقت۔ارکان نماز دراصل روحانی نشست و برخاست ہیں۔انسان کو خدا تعالیٰ کے روبرو کھڑا ہونا پڑتا ہے اور قیام بھی آداب خدمت گاران میں سے ہے۔رکوع جو دوسرا حصہ ہے بتلاتا ہے کہ گویا تیاری ہے کہ وہ تعمیل محکم کو کس قدر گردن جھکاتا ہے اور سجدہ کمال آداب اور کمال تذلل اور نیستی کو جو عبادت کا مقصود ہے ظاہر کرتا ہے۔یہ آداب اور طرق ہیں جو خدا تعالی نے بطور یادداشت کے مقرر کر دیے ہیں۔اور جسم کو باطنی طریق سے حصہ دینے کی خاطر ان کو مقرر کیا ہے۔علاوہ ازیں باطنی طریق کے اثبات کی خاطر ایک ظاہری طریق بھی رکھ دیا ہے۔اب اگر ظاہری طریق میں (جو اندرونی اور باطنی طریق کا ایک عکس ہے) صرف نقال کی طرح نقلیں اُتاری جاویں اور اسے ایک بار گراں سمجھ کر اُتار پھینکنے کی کوشش کی جاوے تو تم ہی