نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 34 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 34

34 نماز پڑھنے کا طریق باب IV ایک موقع پر حضور علیہ السلام نے فرمایا: نماز پڑھو اور تدبر سے پڑھو اور ادعیہ ماثورہ کے بعد اپنی زبان میں دُعائیں مانگنی مطلق حرام نہیں ہے۔جب گدازش ہو تو سمجھو کہ مجھے موقع دیا گیا ہے۔اسوقت کثرت سے مانگمو اسقدر مانگو کہ اس نکتہ تک پہنچو کہ جس سے رقت پیدا ہو جاوے۔یہ بات اختیاری نہیں ہوتی خدا تعالیٰ کی طرف سے ترشحات ہوتے ہیں۔اس کو چہ میں اول انسان کو تکلیف ہوتی ہے مگر ایک دفعہ چاشنی معلوم ہوگی تو پھر سمجھے گا۔جب اجنبیت جاتی رہے گی اور نظارہ قدرت الہی دیکھ لے گا تو پھر پیچھا نہ چھوڑے گا۔قاعدہ کی بات ہے کہ تجربہ میں جب ایک دفعہ ایک بات تھوڑی سی آجاوے تو تحقیقات کی طرف انسان کی طبیعت میلان کرتی ہے۔اصل میں سب لذات خدا تعالی کی محبت میں ہیں۔ملعون لوگ (یعنی جو خدا سے دُور ہیں ) جو زندگی بسر