نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 235 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 235

235 شریف کی رُو سے جائز نہیں ہے۔(ملفوظات جلد پنجم مصس 478) دو آدمیوں نے بیعت کی۔ایک نے سوال کیا کہ غیر احمدی کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا: وہ لوگ ہم کو کافر کہتے ہیں۔اگر ہم کافر نہیں ہیں تو وہ گفر کوٹ کر اُن پر پڑتا ہے۔مسلمان کو کافر کہنے والا خود کافر ہے۔اس واسطے ایسے لوگوں کے پیچھے نماز جائز نہیں۔پھر اُن کے درمیان جولوگ خاموش ہیں۔وہ بھی انہیں میں شامل ہیں۔اُن کے پیچھے بھی نماز جائز نہیں کیونکہ وہ اپنے دل کے اندر کوئی مذہب مخالفانہ رکھتے ہیں۔جو ہمارے ساتھ بظاہر شامل نہیں ( ملفوظات جلد چہارم ص 583) ہوتے بعض لوگ پوچھا کرتے ہیں کہ ایسے لوگ جو برا نہیں کہتے ،مگر پورے طور پر اظہار بھی نہیں کرتے محض اس وجہ سے کہ لوگ برا کہیں گے، کیا اُنکے پیچھے نماز پڑھ لیں؟ میں کہتا ہوں۔ہر گز نہیں۔اس لیے کہ ابھی تک اُن کے قبول حق کی راہ میں ایک ٹھوکر کا پتھر ہے اور وہ ابھی تک اسی درخت کی شاخ ہیں، جس کا پھل زہریلا اور ہلاک کرنے والا ہے۔اگر وہ