نماز عبادت کا مغز ہے — Page 209
209 نماز کو صرف جنتر منتر کی طرح نہ پڑھو حضرت اقدس نے فرمایا:۔۔۔۔۔نماز کے اندر ہی اپنی زبان میں خدا تعالیٰ کے حضور دُعا کرو۔سجدہ میں ، بیٹھ کر ، رکوع میں، کھڑے ہوکر، ہر مقام پر اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرو بے شک پنجابی زبان میں دُعائیں کرو۔جن لوگوں کی زبان عربی نہیں اور عربی سمجھ نہیں سکتے اُن کے واسطے ضروری ہے کہ نماز کے اندر ہی قرآن شریف پڑھنے اور مسنون دُعائیں عربی میں پڑھنے کے بعد اپنی زبان میں بھی خدا تعالیٰ سے دعائیں مانگے اور عربی دُعاؤں کا اور قرآن شریف کا بھی ترجمہ سیکھ لینا چاہیے۔نماز کو صرف جنتر منتر کی طرح نہ پڑھو بلکہ اس کے معانی اور حقیقت سے معرفت حاصل کرو۔خدا تعالیٰ سے دُعا کرو کہ ہم تیرے گنہ گار بندے ہیں اور نفس غالب ہے تو ہم کو معاف کر اور دنیا اور آخرت کی آفتوں سے ہم کو بیچا۔آجکل لوگ جلدی جلدی نماز کوختم کرتے ہیں اور پیچھے لمبی دعائیں مانگنے بیٹھتے ہیں۔یہ بدعت ہے۔جس نماز میں تشرع نہیں۔خدا تعالی کی طرف رجوع نہیں خدا تعالیٰ سے