نماز عبادت کا مغز ہے — Page 175
175 کاملین کا نمونہ حبی فی اللہ شیخ حامد علی۔یہ جوان صالح اور ایک صالح خاندان کا ہے اور قریباً سات آٹھ سال سے میری خدمت میں ہے اور میں یقیناً جانتا ہوں کہ مجھ سے اخلاص اور محبت رکھتا ہے۔اگر چہ و قائق تقومی تک پہنچنا بڑے عرفاء اور صلحاء کا کام ہے مگر جہاں تک سمجھ ہے اتباع سنت اور رعایت تقویٰ میں معروف ہے۔میں نے اس کو دیکھا ہے کہ ایسی بیماری میں جو نہایت شدید اور مرض الموت معلوم ہوتی تھی اور ضعف اور لاغری سے میت کی طرح ہو گیا تھا۔التزام ادائے نماز پنجگانہ میں ایسا سرگرم تھا کہ اس بے ہوشی اور نازک حالت میں جس طرح بن پڑے نماز پڑھ لیتا تھا۔میں جانتا ہوں کہ انسان کی خدا ترسی کا اندازہ کرنے کیلئے اسکے التزام نماز کو دیکھنا کافی کہ کس قدر ہے اور مجھے یقین ہے کہ جو شخص پورے پورے اہتمام سے نماز ادا کرتا ہے اور خوف اور بیماری اور فتنہ کی حالتیں اسکو نماز سے روک نہیں سکتیں۔وہ بیشک خدا تعالیٰ پر ایک سچا ایمان رکھتا ہے مگر یہ ایمان غریبوں کو دیا گیا ہے۔دولتمند اس نعمت کو پانے والے بہت ہی تھوڑے ہیں۔ہے (ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد 3 ص 540)