نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 173 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 173

173 کہ خدا کی محبت اس کے لیے روٹی اور پانی کا کام دیتی ہے۔یہ نئی پیدائش اس وقت ہوتی ہے جب پہلے روحانی قالب تمام تیار ہو چکتا ہے۔اور پھر وہ روح جو محبت ذاتیہ الہیہ کا ایک شعلہ ہے ایسے مومن کے دل پر آپڑتا ہے اور یکدفعہ طاقت بالانشیمن بشریت سے بلند تر اُس کو لے جاتی ہے اور یہ مرتبہ وہ ہے جس کو روحانی طور پر خلق آخر کہتے ہیں۔(براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد نمبر 21، ص 212 تا 215 )