نماز عبادت کا مغز ہے — Page 107
107 طرف رجوع کرنے کی بُرائیاں بیان کرسکوں۔لوگوں کے پاس جاکر منت خوشامد کرتے ہیں۔یہ بات خدا تعالیٰ کی غیرت کو جوش میں لاتی ہے۔کیونکہ یہ تو لوگوں کی نماز ہے۔پس وہ اس سے ہٹتا اور اُسے دور پھینک دیتا ہے۔میں موٹے الفاظ میں اس کو بیان کرتا ہوں گو یہ امر اس طرح پر نہیں ہے مگر سمجھ میں خوب آسکتا ہے کہ جیسے ایک مرد غیور کی غیرت تقاضا نہیں کرتی کہ وہ اپنی بیوی کو کسی غیر کے ساتھ تعلق پیدا کرتے ہوئے دیکھے سکے اور جس طرح پر وہ مرد ایسی حالت میں اس نابکار عورت کو واجب القتل سمجھتا بلکہ بعض اوقات ایسی وارداتیں ہو جاتی ہیں۔ایسا ہی جوش اور غیرت اُلوہیت کا ہے۔عبودیت اور دُعا خاص اسی ذات کے مد مقابل ہیں۔وہ پسند نہیں کرسکتا کہ کسی اور کو معبود قرار دیا جاوے یا پکارا جاوے۔پس خوب یاد رکھو! اور پھر یاد رکھو! کہ غیر اللہ کیطرف جھکنا خدا سے کاٹنا ہے۔نماز اور توحید کچھ ہی کہو، کیونکہ تو حید کے عملی اقرار کا نام ہی نماز ہے۔اس وقت بے برکت اور بے سود ہوتی ہے جب اُس میں نیستی اور تذتل کی رُوح اور حنیف دل نہ ہو۔سُنو ! وہ دُعا جس کیلئے اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ (المومن : 61) فرمایا ہے۔اس کیلئے یہی سچی رُوح مطلوب ہے۔اگر اس