نماز اور اس کے آداب

by Other Authors

Page 66 of 105

نماز اور اس کے آداب — Page 66

66 اقامت نمازیوں کو یہ اطلاع کرنے کے لیے کہ اب نماز کھڑی ہونے لگی ہے اور امام نماز پڑھانے کے لیے مصلیٰ پر قبلہ رخ کھڑے ہو چکے ہیں اقامت کہی جاتی ہے۔جس کے کلمات درج ذیل ہیں۔اللهُ أَكْبَرُ الله اكبر اللہ سب سے بڑا ہے۔اللہ سب سے بڑا ہے۔أَشْهَدُ اَنْ لا اله الا الله میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ) کے سوا کوئی معبود نہیں۔اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ الله میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے رسول ہیں۔حَيَّ عَلَى الصَّلوةِ - حَيَّ عَلَى الفلاح آؤ نماز کی طرف، آؤ نجات اور کامیابی کی طرف۔قَدْ قَامَتِ الصَّلَوةُ - قَدْ قَامَتِ الصَّلوةُ کھڑی ہوگئی نماز۔کھڑی ہوگئی نماز الله اكبر الله اكبر