نماز اور اس کے آداب — Page 59
59 ا۔اَللَّهُمَّ أنْتَ السَّلامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ تَبَارَكْتَ يَاذَ الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ ترجمہ: ”اے اللہ ! تو سلام ہے اور تجھ سے ہی ہر قسم کہ سلامتی ہے۔تو بہت برکتوں والا ، جلال والا اور اکرام والا ہے۔“ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ المُلكُ وَلَهُ الحَمدُ وَهُوَ عَلى كُلّ شَيْءٍ قَدِيرٌ اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا يَنْفَعُ ذَالْجَدِ مِنْكَ الْجَدُّ ترجمہ:۔اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور نہ ہی کوئی اس کا شریک ہے۔اسی کے لیے بادشاہت ہے اور اسی کے لیے تمام تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔اے اللہ نہیں کوئی روکنے والا اس چیز کو جو تو نے عطا کی اور نہیں ہے کوئی دینے والا اس چیز کو جو تو نے روک دی۔اور نہیں فائدہ دیتی بزرگی والے کو تیرے سامنے کوئی بزرگی۔“