نماز اور اس کے آداب

by Other Authors

Page 58 of 105

نماز اور اس کے آداب — Page 58

58 اسی طرح عید الاضحیہ اگر کسی مجبوری کی وجہ سے پہلے دن نہ پڑھی جاسکی ہو تو تیسرے دن تک زوال سے پہلے پڑھی جاسکتی ہے۔( فقه احمد یہ جلد دوم صفحه ۱۷۹) دونوں عیدوں کی نماز ایک جیسی ہے۔فرق صرف یہ ہے کہ عید الاضحیہ کی نماز ختم ہونے کے بعد امام اور مقتدی دونوں کم از کم تین بار بلند آواز سے تکبیرات کہیں۔اسی طرح نویں ذوالحجہ کی فجر سے تیرہویں کی عصر تک با جماعت فرض نماز کے بعد بلند آواز سے یہی تکبیرات کہی جاتی ہیں۔تکبیرات درج ذیل ہیں۔اللهُ أَكْبَرُ اللَّهُ اَكْبَرُ۔لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ وَاللهِ الْحَمْدُ اللہ سب سے بڑا ہے۔اللہ سب سے بڑا ہے۔اسکے سوا اور کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے اللہ سب سے بڑا ہے اور اللہ تعالیٰ کے لیے سب تعریفیں ہیں۔“ عیدین کی نماز کے لیے راستہ میں آتے جاتے یہی تکبیریں دھیمی بلند آواز سے پڑھنا سنت نبوی ہے۔نماز کے بعد کی دعائیں احادیث سے ثابت ہے کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم سلام پھیرنے کے بعد چند دعائیں پڑھتے تھے۔سنت نبوی پر عمل کرتے ہوئے ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم بھی وہی عمل کریں جو ہمارے پیارے آقا کرتے تھے۔وہ چند دعائیں درج ذیل ہیں: