نماز اور اس کے آداب

by Other Authors

Page 47 of 105

نماز اور اس کے آداب — Page 47

47 وار ہیں اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں۔یقینا تیرا عذاب کافروں کو ہی لاحق ( ملنے والا) ہے۔اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيْمَنُ هَدَيْتَ وَعَافِنِي فِيْمَنُ عَافَيْتَ وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ إِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَّالَيْتَ وَإِنَّهُ لَا يَعِزُّ مَنْ عَادَيْتَ وَتَبَارَكُتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ وَصَلَّى اللهُ عَلَى النَّبيِّ۔(ابوداؤد و نسائی باب الدعاء فی الوتر صفحه ۲۰۴) ترجمہ:۔اے میرے خدا! مجھے ہدایت دے کر ان میں شامل کر جن کو تو نے ہدایت دی ہے اور مجھے سلامت رکھ کر ان میں شامل کر جن کو تو نے سلامتی دی ہے۔اور مجھے دوست بنا کر ان لوگوں میں شامل کر جن کو تو نے دوست بنایا ہے اور مجھے برکت دے ان انعامات میں جو تو نے دیئے ہیں اور مجھے بچا ان چیزوں کے نقصان سے جو تیری تقدیر میں نقصان دہ قرار دی گئی ہیں۔کیونکہ تو ہی فیصلہ کرتا ہے۔اور تیرے