نماز اور اس کے آداب

by Other Authors

Page 91 of 105

نماز اور اس کے آداب — Page 91

91 ۲۔۔۴۔۔ارشادات حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ نماز کے اندر اپنی زبان میں دعائیں مانگنی چاہیں چونکہ اپنی زبان میں دعا مانگنے سے پورا جوش پیدا ہوتا ہے۔نماز کے اندر ہر موقع پر رکوع و سجود تسبیح کے بعد بہت دعائیں کرو۔نماز اصل میں دعا ہی ہے اگر انسان کا نماز میں دل نہ لگے تو پھر ہلاکت کے لیے تیار ہو جائے کیونکہ جو شخص دعا نہیں کرتا وہ گویا خود ہلاکت کے نزدیک ہو جاتا ہے۔فرمایا:۔ایک مرتبہ میں نے خیال کیا کہ صلوٰۃ اور نماز میں کیا فرق ہے جو حدیث میں آیا ہے الصَّلوةُ هِيَ الدُّعَاءِ - صلوۃ ہی دعا ہے۔نماز عبادت کا مغز ہے۔فرمایا کہ جس نماز میں حضور قلب نہیں وہ نما ز نہیں۔۔۔۔۔ہر مصیبت کے وقت نماز کے اندر دعائیں مانگنی چاہیں۔نمازوں میں اپنے دین و دنیا کے لیے دعا کرو۔جو خدا کے حضور نماز میں گریاں رہتا ہے وہ امن میں رہتا ہے۔