نبوّت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف

by Other Authors

Page 8 of 78

نبوّت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف — Page 8

قادیانی کے وجود میں خدا تعالیٰ نے پورا کر دکھایا ہے۔یہ در یویو آف ریلیجینز نومبر ۱۹ ص ۲۱) (۵) آخیر زمانہ کا موعود مرسل مولوی محمد علی صاحب لکھتے ہیں :- " خدا کو پہچاننا اور یقین سے جان لینا کہ واقعی وہ ہے تھی، یہ ایک بالکل الگ امر ہے اور اس کا حصول صرف اسی طرح ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی قدرت اور علم کے خارق عادت نمونے دیکھے جائیں جن کا اظہار صرف انبیاء ورسل کے ذریعہ ہوتا ہے اور ہوتا رہا ہے اور قدیم سے یہی سنت الہی چلی آئی ہے کہ خدائے تعالی ایسے اوقات میں جب زندہ ایمان لوگوں کے دلوں سے نیست و نابود ہو جاتا ہے اپنے انبیاء کے ذریعہ اپنی عظیم الشان قدرتوں کا اظہار بذریعہ خارق عادت نشانوں کے کر کے اپنی مہستی کا یقین لوگوں کے دلوں میں پیدا کرتا ہے جس سے ان کی زندگی میں پاک تبدیلی واقع ہوتی ہے۔ایسی ہی ضرورت اس زمانہ میں ہے کیونکہ گذشتہ انبیاء کے نشان بطور قصوں کے ہو گئے ہیں اور اُن کے دلوں کے اندروہ زندہ اور قوی ایمان پیدا نہیں ہوتا ، جو گناہ سوز ایمان کہلا سکے۔یہی وجہ ہے کہ اخلاقی حالتیں اس درجہ تک گر گئی ہیں اور درد است سے لوگ بے بہرہ ہو گئے ہیں۔اس لیے اس وقت میں خدائے تعالٰی نے اپنا ایک مرسل بھیجا اور وہ وہی مرسل ہے جس کا اخیر زمانہ میں آنے کا ابتداء سے وعدہ دیا گیا تھا۔کیونکہ وہ جس نے وعدہ دیا تھا وہ اس بات کو جانتا تھا کہ آخری