نبوّت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف

by Other Authors

Page 76 of 78

نبوّت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف — Page 76

حضرت امیر المؤمنین خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کا مذکورہ بالا حلف اور دونوں طریق فیصلہ اس امرکا بین اور قطعی ثبوت ہیں کہ آپ کا موقف مسئلہ نبوت مسیح موعود علیہ السلام سے متعلق اختلاف سے پہلے اور بعد میں ایک ہی رہا اور اُس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔اور دراصل خود غیر مبالعین نے مسئلہ نبوت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق اختلاف کے بعد اپنا موقف تبدیل کر لیا تھا۔نبوت مسیح موعود علیہ السلام سے متعلق ان کی اختلاف سے پہلے کی تحریروں سے ان کا موقف وہی ثابت ہوتا ہے جو مبالغین کا ہے لیکن اختلاف کے بعد سر گروہ غیر مبایعین مولوی محمد علی صاحب مرحوم لکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام :- " اُن معنوں میں نبی اور رسول تھے جن معنوں میں اس امت کے دوسرے مجدد بھی نبی اور رسول کہلا سکتے ہیں" ز ٹریکٹ" میرے عقائد" صت) اور فرماتے ہیں :- اس امت میں جس قسم کی نبوت مل سکتی ہے وہ حضرت علی رض کو ضرور ملی ہے " ر النبوة في الاسلام مثلام اور ان کا بعد از اختلاف یہ عقیدہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی واضح اور بین تحریرات کے صریح مخالف ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :- " غرض اس حصہ کثیر وحی الہی اور امور عینیہ میں