نبوّت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف

by Other Authors

Page 32 of 78

نبوّت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف — Page 32

میں کچھ فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔نہ تم کو کسی نے خلیفہ بنانا ہے اور نہ میری زندگی میں کوئی اور بن سکتا ہے۔پس جب میں مرجاؤں گا تو پھر وہی کھڑا ہو گا جس کو خدا چاہے گا اور خدا اس کو آپ کھڑا کر دیگا " " تم نے میرے ہاتھوں پر اقرار کیے ہیں۔تم خلافت کا نام نہ لو مجھے خدا نے خلیفہ بنا دیا ہے اور اب نہ تمھارے کہنے سے معزول ہو سکتا ہوں اور نہ کسی میں طاقت ہے کہ وہ معزول کرے۔اگر تم زیادہ زور دو گے تو یاد رکھو میرے پاس ایسے خالد بن ولید ہیں جو تمھیں مرندوں کی طرح سزا دیں گے۔ر بدر ۱۴ جولائی۔تقریر احمد یہ بلڈ نگ ۱۷۱۶ جون شدم کے - - پھر حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے ایک موقع پر فرمایا :- میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مجھے بھی خدا نے خلیفہ بنایا ہے میں طرح پر آدم اور ابو بکر و عمرض کو خدا تعالٰی نے خلیفہ بنایا " دید در ۴ جولائی ۱۹۱۷ م ) - پھر حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے :- " مجھے اگر خلیفہ بنایا ہے تو خدا نے بنایا ہے اور اپنے مصالح سے بنایا ہے۔خدا کے بنائے ہوئے خلیفہ کو کوئی طاقت معزول نہیں کر سکتی خدا تعالیٰ نے مجھے معزول کرنا ہوگا تو وہ مجھے موت دے دیگا۔تم اس معاملہ کو خدا کے حوالہ کردی۔تم معزولی کی طاقت نہیں رکھتے۔۔۔۔۔۔۔جھوٹا ہے وہ شخص جو کہتا ہے کہ ہم نے خلیفہ بنایا " (الحکم ۲۱ جنوری ۱۹ شه) - پھر ایک اور آپ کا ارشاد قابل ذکر ہے :-