نبوت سے ہجرت تک — Page 58
۵۸ صرف پانچ نمازیں فرض رہ گئیں اللہ تعالی نے فرمایا کہ اگر پورے ایمان اور خلوص سے ادا کی جائیں تو پانچ کا بھی پچاس کے برابر ثواب ہو گا۔ر ملخص از این میشام جلد اول ص ۲۷ تا ص ۲۷۲) بچہ۔اس کا مطلب ہے پانچ نمازوں کی پابندی بہت ضروری ہے۔دعا کریں میں ایسی نماز میں پڑھ سکوں کہ خدا تعالیٰ مجھے پیار کی ہے۔ماں۔جی بچے میں تو بہت دعا کرتی ہوں کہ ہم سب انسانیت کا وہ مقام حاصل کر سکیں جو رسول پاک صلی اللہ علیہ وستم ہم سے چاہتے ہیں۔بچہ۔حضور کو اس سیر میں کتنا مزہ آیا ہو گا۔کیا ایک ہی دفعہ ایسی سیر کرائی گئی۔مان۔ایک واقعہ اور بھی ہے۔یہ بھی روحانی سیر کا واقعہ ہے اس میں آپ کو مکہ سے بیت المقدس تک سیر کرائی گئی۔اس واقعہ کو اسراء کہتے ہیں۔بچہ قرآن پاک کی سورہ بنی اسرائیل میں اس کا ذکر ملتا ہے۔اس کی بھی بڑے مزے کی باتیں ہیں ، حضرت جبرائیل آپ کو ایک سواری جس کا نام تراق تھا لے کر چلے راستے میں ایک بڑھیا ملی۔بچہ پہنچ پچ کی بڑھیا۔ماں۔خواب میں تو یہی لگتا ہے مگر دراصل اس کی تعبیریں ہوتی ہیں۔خواب یا کشف میں جو بڑھیا دیکھی وہ نظر تو بڑھیا ہی آئی مگر اس کی تعبیر دنیا تھی۔پھر آپ کو شیطان ملا جو اپنی طرف بلا رہا تھا بچہ۔پیارے آقا اور شیطان ؟ جاں یہ بھی تو یاد رکھئے کہ یہ سارا نظار حقیقی نہیں تھا۔آپ کو نبھایاگیا کہ بندوں