نبوت سے ہجرت تک — Page 52
۵۲ آپ یہ سب کیسے جانتے ہیں۔جب آپ نے بتایا کہ میں بھی اسی خدا کی طرف سے دنیا کو بھلائی کی طرف دعوت دینے اور شرک روکنے آیا ہوں تو وہ بہت خوش ہوا اور محبت سے آپ کے ہاتھ اور منہ چومنے لگا۔اس طرح اللہ تعالی نے آپ کی خوشی کا سامان کیا۔یہ منظر دونوں بھائیوں نے بھی دیکھا تھا۔عداس سے پوچھا کہ یہ سب کیا تھا۔تو اس نے بتایا کہ میں نے آپ سے ایسی بات سُنی ہے جو نبی کے سوا کوئی نہیں جانتا۔دونوں بھائی بولے یہ تیرے دین کو بھی خراب کر ے گا۔بچہ۔آپ وہاں کتنی دیر ٹھہرے۔ہاں۔میں تھوڑی دیر آرام کے بعد آگئے روانہ ہوئے نخلہ پہنچے چند دن وہاں ٹھہرے۔وہاں سے کوہ حرا آئے اور اس خیال سے کہ طائف کے واقعہ سے مکہ والے زیادہ پریشان نہ کریں۔معلم بن عدی کو اطلاع دی کہ میں مکیں داخل ہونا چاہتا ہوں۔مطعم آپ کا رشتہ دار اور عنبہ و شیبہ کا چازاد بھائی تھا۔مخالفت کے باوجود شریف فطرت تھا۔عرب میں ایسا دستور ہے کہ ایسے موقعوں پر انکار نہیں کرتے۔قبیلے اور رشتہ داری کا لحاظ کرتے ہیں۔چنانچہ وہ اپنے بیٹوں اور رشتہ داروں کے ساتھ مسلح ہو کہ کعبہ کے پاس کھڑے ہو گئے اور آپ کو پیغام بھیجا کہ آپ آجائیں۔آپ تشریف لائے خانہ کعبہ کا طواف کیا اور پھر اپنے گھر چلے گئے۔بچہ۔عرب میں رشتہ داری کا لحاظ کیسا تھا۔ابولہب تو آپ کا سگا چا تھا۔ماں۔مگر کچھ بد نصیب بھی تو ہوتے ہیں وہ تو نبوت کے اعلان سے پہلے آیب