نبوت سے ہجرت تک

by Other Authors

Page 51 of 81

نبوت سے ہجرت تک — Page 51

۵۱ جگہ پر ذرا سا سہارا لے کہ کھڑے ہوئے اور اللہ پاک سے دعا کی۔اے میرے رب میں اپنی کمزوری، تدبیر کی کمی اور لوگوں کے مقابلہ میں اپنی لیے بی کی شکایت تیرے ہی پاس کرتا ہوں۔کیونکہ تو سب سے بڑا " رحم کرنے والا ہے۔حضرت عائش یہ فرماتی ہیں کہ ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب میں عقبہ بن ربیعہ کے باغ میں افسردہ کھڑا تھا تو پہاڑوں کا فرشتہ میرے پاس آیا اور کہا کہ آپ مجھے حکم دیں تو میں وادی کے دونوں پہاڑوں کو گرا کر بستی والوں کو پیس دوں لیکن پیارے آقا جو رحمتہ للعالمین ہیں نے فرمایا نہیں ایسا نہ کرو۔خدا تعالیٰ ان لوگوں میں سے ہی ایسے لوگ پیدا فرما دے گا جو اللہ پر ایمان لانے والے ہوں گے بچہ - عتبہ بن ربیعہ بھی تو مخالف تھا اس نے تنگ تو نہیں کیا۔مان - عتبہ کے ساتھ اس کا بھائی شیہ بھی تھا۔دونوں سخت مخالف تھے مگر۔اُس وقت اُن کو اپنی رشتہ داری کا خیال آیا یا قومی غیرت آئی بہر حال اس نے اپنے عیسائی غلام عداس کے ہاتھ آپ کی خدمت میں انگور بھیجوائے۔آپ نے عداس کو دیکھا تو سوچا چلو اسی سے بات کرتے ہیں۔آپ نے اُس سے پوچھا کہ تم کس علاقے سے تعلق رکھتے ہوا اور کیا مذہب ہے۔عداس نے تایا کہ نینوا سے تعلق ہے اور عیسائی ہوں۔آپ فوراً بولے وہ اللہ کے نبی پاپین کا شہر تھا۔وہ خدا کا نیک اور صالح بندہ متھا۔عداس بہت حیران ہوا کہ لے سیرت خاتم النبیین جلد اول ص ۲۴