نبوت سے ہجرت تک — Page 27
۲۷ بہت مشہور تھا۔انہوں نے درباریوں سے ملاقات کی انہیں تحفے دیے۔بعد بتایا کہ ہمارے کچھ لوگوں نے جہالت کی وجہ سے اپنا پرانا مذہب اختیار کر لیا ہے۔اور آپ کے شہر میں آگئے ہیں۔ہم بادشاہ سے مل کر درخواست کر نا چاہتے ہیں کہ ان کو ہمارے ساتھ بھجوا دے درباریوں نے ان دونوں کی بادشاہ سے ملاقات کی وادی۔بچہ۔پھر کیا ہوا۔ماں۔دونوں نے وہ تمام تخالف جو بادشاہ کے لئے لائے تھے اس کو پیش کئے اور اپنی قوم کا پیغام دیا۔بچہ۔کیا بادشاہ نے ان کی بات مان لی۔ماں۔نہیں۔بلکہ بادشاہ نے کہا کہ میں جب تک ان لوگوں سے مل کر ساری بات معلوم نہ کرلوں سر گنہ کوئی فیصلہ نہیں کروں گا۔وہ میرے جہان ہیں۔اور میری حکومت میں امن کی توقع پر آئے ہیں۔پھر بادشاہ نے اپنے آدمی کو مسلمانوں کے پاس بھیجا اور انہیں دربار میں بلایا۔بچھ۔ایک اور مسئلہ کھڑا ہو گیا۔ماں۔سب سلمان اکٹھے ہوئے انہوں نے مشورہ کیا۔کہ کیا کرنا چاہیئے۔آخر فیصلہ ہوا کہ رسول خدا نے ہو تعلیم دی ہے وہ بتا دی جائے۔پھر تو خدا و منظور ہو گا۔دیکھا جائے گا۔بچہ۔پھر کیا ہوا ؟