نبیوں کا سردار ﷺ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 183 of 327

نبیوں کا سردار ﷺ — Page 183

۱۸۳ نبیوں کا سردار گرفتاری کا حکم تم کو بجھوایا تھا اس کو منسوخ سمجھو۔لے یہ خط پڑھ کر باذان اتنا متاثر ہوا کہ اُسی وقت وہ اور اس کے کئی ساتھی اسلام لے آئے اور اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اسلام کی اطلاع دے دی۔نجاشی شاہ حبشہ کے نام خط تیسر ا خط آپ نے نجاشی کے نام لکھا جو عمر و بن امیہ ضمری کے ہاتھ بجھوایا تھا اس کی عبارت یہ تھی۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ۔مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ إِلَى النَّجَاثِيَ مَلِكِ الْحَبْشَةَ سَلِمَ أَنْتَ اَمَّا بَعْدُ فَإِنِّي أَحْمَدُ إِلَيْكَ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السّلامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ وَاَشْهَدُ اَنَّ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ رُوحُ اللَّهِ وَ كَلِمَتُةُ الْقَاهَا إِلى مَرْيَمَ الْبَتُولَ وَإِنِّي اَدْعُوكَ إِلَى اللَّهِ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَالْمَوَالَاة عَلى طَاعَتِهِ وَإِنْ تَتَّبِعَنِي وَتُؤْمِنَ بِالَّذِي جَاءَ فِي فَإِنِّي رَسُولُ اللهِ وَإِنِّي ادْعُوكَ وَ جُنُودَكَ إِلَى اللَّهِ عَزَّوَجَلَّ وَقَدْ بَلَّغْتُ وَ نَصَحَتُ فَاقْبِلُوْا نَصِيْحَتِي سَلَامٌ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى یعنی اللہ تعالیٰ کا نام لے کر جو بے انتہاء کرم کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔محمد رسول اللہ نجاشی حبشہ کے بادشاہ کی طرف یہ خط لکھتے ہیں۔اے بادشاہ! تجھ پر خدا کی سلامتی نازل ہو رہی ہے (چونکہ اس بادشاہ نے مسلمانوں کو پناہ دی تھی اس لئے آپ نے اُس کو خبر دی کہ تیرا یہ تاریخ طبری الجزء الثالث صفحه ۲۴۷ تا ۲۴۹ دار الفکر بیروت ۱۹۸۷ء السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۲۷۹۔مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء