نبیوں کا سردار ﷺ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 306 of 327

نبیوں کا سردار ﷺ — Page 306

۳۰۶ نبیوں کا سردار دی جائے تو خوش ہو جاتے ہیں۔عبد اللہ بن عمر نے کہا۔اس شخص کا باپ حضرت عمر کا دوست تھا اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ آپ فرماتے تھے نیکی کا اعلیٰ درجے کا مظاہرہ یہ ہے کہ انسان اپنے باپ کے دوستوں کا بھی خیال رکھے لے نیک صحبت آپ ہمیشہ اپنے اردگرد نیک لوگوں کے رہنے کو پسند کرتے تھے اور اگر کسی میں کمزوری ہوتی تھی تو اُسے عمدگی کے ساتھ اور پردہ پوشی کے ساتھ نصیحت فرماتے تھے۔حضرت ابو موسیٰ اشعری کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے ، نیک دوست اور نیک مجلسی اور بد دوست اور بدمجلسی کی مثال ایسی ہی ہے جیسے ایک شخص مشک لئے پھر رہا ہو، مشک اُٹھانے والا اُس کو کھائے گا تب بھی فائدہ اُٹھائے گا اور رکھ چھوڑے گا تب بھی خوشبو حاصل کرے گا۔اور جس کے ہم مجلس بد ہوں اُن کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی بھٹی کی آگ میں پھونکیں مارتا ہے۔وہ اتنی ہی اُمید رکھ سکتا ہے کہ کوئی چنگاری اُڑ کر اُس کے کپڑوں کو جلا دے یا کوئلوں کی بد بو سے اُس کا دماغ خراب ہو جائے۔آپ اپنے صحابہ کو بار بار فرمایا کرتے تھے کہ انسان کے اخلاق ویسے ہی ہو جاتے ہیں جیسی مجلس میں وہ بیٹھتا ہے اس لئے نیک صحبت اختیار کیا کرو۔لوگوں کے ایمان کی حفاظت کا خیال رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کا بہت خیال رکھتے تھے کہ کسی شخص کو ٹھوکر نہ مسلم کتاب البر والصلة والادب باب فضل صلة اصدقاء الاب (الخ) مسلم کتاب البر والصلة باب استحباب مجالسة الصالحين (الخ)