مواہب الرحمٰن

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page iii of 177

مواہب الرحمٰن — Page iii

نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود عرض ناشر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کی معرکۃ الآراء كتاب مواهب الرحمن 66 حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ان کتب میں سے ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے معاندین کو مخاطب کر کے تحریر فرمائیں اور ان کی نظیر لانے کا چیلنج دیا اور اس پر انعام بھی مقرر فرمایا۔ 66 مواهب الرحمن “ حضرت مسیح موعود نے مصری جریدہ اللواء کے ایڈیٹر در مصطفی کامل پاشا کے ان اعتراضات کے جواب میں تحریر فرمائی جو اس نے ایک انگریزی اشتہار دیکھنے پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر کئے تھے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کتاب میں بڑی فصیح عربی زبان میں اس کے تمام اعتراضات کے جوابات دینے کے علاوہ اپنے عقائد، جماعت کے لئے تعلیم اور ان نشانات کا ذکر فرمایا ہے جو کتاب کی تالیف تک گزشتہ تین سالوں میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حق میں ظاہر فرمائے ۔ مولوی ثناء اللہ امرتسری نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قصیدہ اعجازیہ پر کچھ اعتراضات کئے تھے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کے اعتراضات کا بھی رڈ کیا اور فرمایا کہ ثناء اللہ کیوں اس کی نظیر لا کر انعام نہیں لیتا۔