مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر

by Other Authors

Page 316 of 344

مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر — Page 316

316 ”میں دوسری دنیا کو نہیں جانتا مگر میں اپنے متعلق یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ نظام جس میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جگہ نہیں خدا کی قسم، اس میں میری بھی جگہ نہیں۔“11 یہی نہیں حضرت خلیفتہ المسیح الثالث نے اپنے عہد خلافت سے بھی ہیں سال قبل جلسہ سالانہ قادیان 1945ء کے سٹیج سے جو پہلی تقریر فرمائی اُس کا عنوان ہی یہ تھا " اشتراکیت کے اقتصادی اصول کا اسلامی اقتصادی اصول سے موازنہ “۔ازاں بعد جب خدا تعالیٰ نے آپ کو منصب خلافت پر متمكن فرمایا تو آپ نے اسلام کے اقتصادی نظام کے اصول اور فلسفہ پر بصیرت افروز خطبات ارشاد فرمائے نیز پاکستان کے عوام اور سیاسی پارٹیوں کی راہ نمائی کے لئے ” اسلام غریبوں اور یتیموں کا محافظ “ کے نام سے حضرت مصلح موعود کی تفسیر کبیر کے اہم اقتباسات کا دلکش مجموعہ شائع کرایا جو سید میر محمود احمد صاحب ناصر (سابق پرنسپل جامعہ احمدیہ) نے حضور کی ہدایت پر مرتب کیا اور نظارت اشاعت لٹریچر و تصنیف صدر انجمن احمد یہ پاکستان نے شائع کیا۔اس کا پہلا ایڈیشن دو ہزار کی تعداد میں چھپا۔12 حواشی 1 ”پیغام صلح صفحہ 6 طبع اول جون 1908۔2 «کشتی نوح “صفحہ 38 حاشیہ طبع اول۔3 ” اسلامی اصول کی فلاسفی “صفحہ 57۔4 «تفسیر صغیر۔“ 5 ” براہین احمدیہ “ جلد دوم صفحہ 188 تا 191 حاشیہ در حاشیہ 11 طبع اول۔6 روس میں مسلمان قو میں صفحہ 228۔7 مترجم ابو فر از ناشر جد وجہد پبلیکیشنز لکشمی چوک لاہور دسمبر 1999ء۔8 " اسلام کا اقتصادی نظام صفحہ 85 لیکچر 26 فروری 1945 اشاعت اگست 1945 ناشر دفتر تحریک جدید۔9 10 ايضا صفحہ 87 ايضا صفحہ 100۔11 ایضا صفحہ 70۔12 اس مجموعہ کا دیباچہ ناشر کی طرف سے حضرت خلیفہ السیح الثالث" کے ارشاد کی تعمیل میں راقم الحروف ( دوست محمد شاہد ) نے لکھا۔