مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر — Page 73
73 یہی بات کا نول اسمتھ نے دوسرے انداز میں لکھی ہے: ” خدا کی منکر اور روحانیت سے تہی ہونے کے باوجو د سوشلسٹ تحریک اور سوویٹ یونین سے اقبال کو ہمدردی تھی۔اقبال کی زندگی کے آخری ایام میں ان کے دوستوں نے انہیں یقین دلایا تھا کہ سوشلزم کو سمجھنے میں انھوں نے غلطی کی ہے۔وہ اس کی تلافی کا ارادہ ہی کر رہے تھے کہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔9% روس میں پہلی سوشلسٹ حکومت کا قیام 16 مارچ 1917ء کو دنیا کے عظیم ترین صاحب جلال اور پر ہیبت بادشاہ نکولس زار روس کو نہایت ذلت ورسوائی کے ساتھ تخت شاہی سے دستبردار ہونا پڑا۔15 اگست کو اسے اسکی بیوی الیگزنڈرا اور بچوں کو پیٹروگراڈ کے شاہی محل سے نکال دیا گیا اور سو اسال تک سائبیریا میں قیدی رہنے کے بعد زار اور اسکی فیملی کو نہایت بے دردی اور بے شرمی سے گولیوں سے اڑا دیا گیا اور خدا کے مسیح کی یہ جلالی پیشگوئی پوری ہو گئی کہ۔خازار بھی ہو گا تو ہو گا اُس گھڑی باحال زار 10 اس طرح1894ء سے 1917ء تک حکمرانی کرنے والا بادشاہ اپنی زبر دست طاقت وسطوت اور بے شمار وسائل کے باوجود ہمیشہ کے لیے صداقت مسیح موعود کا قہری نشان بن گیا۔زار کی معزولی کے ایک ماہ بعد مشہور سوشلسٹ لیڈر، جو فن لینڈ میں گیارہ سال جلا وطن رہا، پیٹروگراڈ پہنچ گیا اور اکتوبر 1917ء میں بالشویکوں نے زار کے جانشین الیگزنڈر کر نسکی سے عنان حکومت چھین لی۔اس طرح لینن کی قیادت میں پہلی سوشلسٹ حکومت معرض وجود میں آئی۔حضرت اقدس مسیح موعود نے اپنے منظوم کلام میں زار کی حالت زار سے قبل یہ بھی فرمایا اک نشان ہے آنے والا آج سے کچھ دن کے بعد “ اس مصرعہ کے نیچے حضرت اقدس نے تحریر فرمایا ” تاریخ امروزہ 15 اپریل 1905ء“ نیز اگلے شعر کے پہلے مصرعہ میں فرمایا۔آئے گا قہر خدا سے خلق پر اک انقلاب عجیب بات یہ ہے کہ سوشلسٹ حلقے اکتوبر 1917ء کے سانحہ کو ”October Revolution“ کے نام سے ہی یاد کرتے ہیں۔بالشویکوں نے اپنی حکومت کے قیام پر اس یقین کا اظہار کیا کہ اکتوبر کا